سماجی رابطی کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر کچھ دیر پہلے ایک ویڈیو اور اسٹوری کو کافی دیکھا اور پسند کیا جارہا ہے ۔ اس اسٹوری میں ایتھلیٹ ثمر خان سائیکل پر کے ٹو بیس کیمپ پہنچ کر ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کررہی ہیں ۔
انسٹا گرام پر ثمر خان نے سائیکل پر بیس کیمپ پہنچنے کے سفر کو صلاحیتوں کا امتحان قرار دیا ۔ انہوں نے اپنے اس سفر کو تبدیلی کے سفر کا نام دیا ۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اونچائی پر چڑھنا جبکہ آکسیجن لیول بھی کم ہو اس سے میرا اسٹیمنا مضبوط ہوا ہے ۔ چوٹوں ، موسم کی سختیوں اور برفباری نے مجھے پہلے سے زیادہ قوی کردیا ہے ۔
ثمر خان اس سفر کے علاوہ بھی بر اعظم افریقہ کے سب سے اونچے پہاڑ کوہ کلیمنجارو کو بھی اپنی بائیک سے تسخیر کرچکی ہیں ۔ اس کے علاوہ قراقرم کے پہاڑی سلسلہ میں واقع بیافو گلیشیر پر بھی بائیک پر پہنچ چکی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.