گزشتہ دن کی گئی ایک ٹوئٹ میں امریکی بلاگر و فلم میکر نے پی پی ٹی وی ورلڈ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ پی ٹی وی کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی تاہم کچھ ٹائم کے بعد وہ پوسٹ اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی گئی اس پر صارفین پریشان بھی ہوئے ۔
اس ٹوئٹ میں سنتھیا کے پروگرام فارمٹ سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی لیکن اس بات کی تصدیق ضرور ہوگئی کہ وہ پی ٹی وی ورلڈ کا حصہ بن رہی ہیں ۔
امریکی بلاگر کو اس وقت پاکستان میں شہرت ملی جب ان کی جانب سے کچھ سیاستدانوں پر جنسی ہراسگی کے الزامات لگائے گئے تھے ۔ انہوں نے اس ضمن میں قانونی کاروائی بھی کی تھی لیکن بعد ازاں انہوں نے اپنی درخواستیں واپس بھی لے لی تھیں ۔ جبکہ پاکستانی عدالتوں کی جانب سے سنتھیا کو ملک بدری کے احکامات بھی جاری ہوئے تھے ۔
یاد رہے کہ کچھ دن پہلے سنتھیا اپنی رہائش گاہ میں بے ہوش پائی گئی تھیں اور طبی امداد کے لئے ہسپتال کے آئی سی یو میں ایڈمٹ بھی رہی تھیں ۔
تبصرے بند ہیں.