The news is by your side.

سندھ میں اسکول تیس اگست تک مزید بند رہیں گے

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مزید ایک ہفتہ تک تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے اس حوالہ سے مزید کہا کہ اس ایک ہفتہ میں اساتذہ ، والدین اور بچے اپنی ویکسینیشن کے عمل کو ممکن بنائیں تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے بچا جاسکے ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے کھلنے پر اساتذہ اوربچوں کو اپنا ویکسینیشن سرٹیفکٹ لازمی دکھانا پڑے گا ۔

اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اپنا ازلی شکوہ وفاق کا سوتیلے سلوک والا دہرایا اور پانی کٹوتی کی تلافی کا مطالبہ کیا ۔

سندھ حکومت اسکولز کو کھولنے کے معاملہ پر پہلے 23 اگست کی تاریخ مقرر کرچکی تھی تاہم اب اس تاریخ میں مزید ایک ہفتہ کی توسیع کردی گئی ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.