وسیم اکرم کی آسٹریلین نژاد بیگم شنیرا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور اپنی پوسٹوں کی بدولت خبروں میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہوجاتی ہیں ۔
گزشتہ دن وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کی کرکٹ کٹ میں تصویر دی تھی جس کی بیک پر اکرم کا لفظ پرنٹ ہوا تھا ۔ اس کی تفصیل میں انہوں نے درج کیا تھا کہ میری بیٹی اپنے والد کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لئے بے چین ہے کیونکہ کرکٹ اس کے خون میں ہے ۔
اس پوسٹ پر شنیرا نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے خون میں ، نام میں دیکھتے ہیں کرکٹ کا یہ جادو اس کی رگوں میں دوڑتا ہے کہ نہیں ۔
اس پوسٹ پر کسی دل جلے صارف نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹ کے ساتھ کرپشن بھی خون میں شامل ہے ۔
صارف کے اس ٹوئٹ پر شنیرا نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ہمت کیسے ہوئی اس جھوٹے تبصرے کی ؟ میں آپ کو بخوشی یہ موقع دینے کے لئے تیار ہوں کہ آپ یہ بات میرے سامنے کھڑے ہوکر میرے منہ پر کہیں ۔
یاد رہے کہ وسیم اکرم اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ کرونا کی وجہ سے کافی مہینوں بعد میلبورن میں ملنے پہنچے ہیں ۔ فیملی ری یونین کی خوشی میں یہ پوسٹ جذبات کو مجروح کرنے کا سبب بنی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.