معروف اداکارہ کبرٰ خان نے صنف آہن میں کام کرنے کے تجربہ پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس ڈرامہ کی ریہرسلز کافی سخت رہیں ۔
یہ کسی ڈرامہ کی شوٹنگ نہیں ،ایک کیڈٹ کی حقیقی زندگی گزارنے جیسا تجربہ ہے ۔ صنف آہن کی ریہرسلز میں ہم سب کو بہت زیادہ تکالیف بھی برداشت کرنا پڑیں ۔ ہم زخموں کو سہہ رہے ہیں کیونکہ ہم اصل میں ان ہی مشکلات سے گزر رہے ہین جن سے ایک کیڈٹ گزرتا ہے ۔
ہم نے ریہرسلز میں اصلی بندوقیں استعمال کیں جو کافی وزنی ہوتی ہیں ۔ کیڈٹ کے بیگ میں جو سامان ہوتا ہے ہم نے اسی سامان کے ساتھ وہ بھاری بیگ استعمال کئے ہیں ۔
اس ڈرامہ میں کام کرنے کے تجربہ نے میری محافظ اداروں کے لئے محبت میں اضافہ کردیا ہے ۔ یہ لوگ واقعی اس محبت اور عزت کے مستحق ہیں کیونکہ یہ ہمارے لئے بہت تکالیف برداشت کرتے ہیں ۔ ڈرامہ میں استعمال کئے گئے پروپس اصلی سامان پر مشتمل تھے ۔ ڈرامہ کی ریہرسلز میں ہمیں حقیقی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم اس پروجیکٹ کا حصہ بننے پر خوش ہیں ۔
کبریٰ نے ساتھی اداکاراؤں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری لڑکیاں واقعی آہنی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.