The news is by your side.

طالبان رپورٹنگ کی نگرانی کرتے ہوئے

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کافی دیکھی جارہی ہے ۔ جس میں نیوز اینکر کے پیچھے مسلح طالبان کی موجودگی پر لوگ حیران ہیں ۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیوز اینکر طالبان کا بیان پڑھ رہا ہے اور اس کے پیچھے ایک نہ دو پورے آٹھ مسلح جنگجو موجود ہیں ۔ یہ ویڈیو افغانستان میں آزادی صحافت پر طالبان کے وعدہ پر سوالات کا سبب بن رہی ہے ۔ یہ ویڈیو بی بی سی کی رپورٹر اور اینکر پرسن یلدا حکیم کی جانب سے ٹوئٹر سے شئیر کی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ طالبان ترجمان کا ابتدائی ٹی وی انٹرویو لینے والی افغان اینکر پرسن بیرون ملک منتقل ہوگئی ہیں ۔ بہشتا ارغند نے کہا کہ میرے پاس ملک چھوڑنے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں تھا ۔ میں بھی طالبان کے شدت پسند رویہ سے ڈرتی ہوں لیکن ایک دن میں اپنے ملک ضرور واپس آؤنگی ۔

یاد رہے کہ بہشتا طالبان کے قبضہ کے بعد ان کے اعلیٰ عہدہ دار کا انٹرویو کرنے پر دنیا بھر کے میڈیا کی خبروں میں نمایاں ہوئیں تھی ۔ یہ پہلا موقع تھا جب طالبان کے عہدہ دار نے کسی خاتون کے روبرو بیٹھ کر کوئی انٹرویو ریکارڈ کروایا تھا ۔

 

تبصرے بند ہیں.