طالبان کی افغانستان کو فتح کرنے کی کوششوں میں شدت آگئی ہے ۔ طالبان کے حالیہ حملوں میں اہم صوبائی دارلحکومت مزار شریف اور پل خمری ان کے زیر تسلط آچکے ہیں ۔
طالبان نے اہم شہر مزار شریف کا انتظام سنبھال لیا ہے ۔ صوبہ بغلان کے دارلحکومت پل خمری پر بھی طالبان کا پرچم لہرادیا گیا ہے ۔
مصدقہ ذرائع نے طالبان کے حالیہ حملوں سے جو گزشتہ 5 دنوں سے جاری ہیں 9 اہم مقامات کو فتح کرلیا ہے ۔ ان میں صوبہ فاراہ ، بدخشاں ، بغلان ، نمروز ، جوزجان ، قندوز ، سرائے پل ، تخار اور سمنگان طالبان کے زیر تسلط آچکے ہیں ۔ یورپی یونین کے ایک اعلٰی عہدیدار کے مطابق طالبان افغانستان کے 65 فیصد علاقوں کا انتظام سنبھال چکے ہیں ۔
اس وقت طالبان کابل شہر سے 200 کلو میٹر دور ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.