The news is by your side.

عائزہ خان کے نئے ڈرامہ پر تنقید

ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے نئے ڈرامہ "لاپتہ” کی ابتدائی اقساط کے بعد اس میں دکھائے جانے والے ایک سین پر ناظرین کی تنقید کے نشانہ پر ہے ۔ مذکورہ سین میں عائزہ خان جو ڈرامہ میں ایک ٹک ٹاکر کا کردار نبھا رہی ہیں ، دوکاندار سے سودا لینے کے بعد موجودہ رقم اور ادھار کئے گئے پیسوں کے مطالبہ پر ٹال مٹول کرتی ہے ۔ لیکن دوکاندار کی جانب سے کئے گئے شدید اصرار کے جواب میں سوشل میڈیا کی طاقت کا جھوٹا استعمال کرکے اسے ہراساں کرتی ہے ۔ جس کے جواب میں دوکاندار اپنی جائز کمائی سے دستبردار ہوجاتا ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعدادہراساں کئے جانے والے اس حساس موضوع کو یوں دکھائے جانے پر اپنی برہمی کا اظہار کررہے ہیں ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سچے واقعات پر کوئی یقین نہیں کرتا اس طرح جھوٹ کا بر ملا اظہار لوگوں کا سوشل میڈیا پر سے اعتبار ہی ختم کردے گا ۔ ایک صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا یہاں پہلے ہی کوئی ہراسانی کے واقعات پر یقین نہیں رکھتا ، اس جاہل قوم کو اور آسمان پر چڑھادو۔ ایک صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے طنز کیا کہ جاہل عوام اس سین کو کیوٹ کہہ رہی ہے خدارا کسی اچھی اسٹوری لائن کے ساتھ ڈرامہ بنائیں ۔ ایک خاتون صارف نے لکھاری پر چڑھائی کرتے ہوئے لکھا کہ اس طرح آپ لوگون کو یقین دلاتے ہیں کہ عورتیں مفاد کے حصول کے لئے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرتی ہیں ۔

عام صارفین کے علاوہ مشہور شخصیات بھی اس موضوع پر بات کررہی ہیں ۔ میشا شفیع نے اسے ہم نیٹ ورک کا انتہائی ناپسندیدہ اور غیر زمہ دارانہ اقدام قرار دیا ہے ۔ عدنان ملک نے اس حوالہ سے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر حیرت نہیں ہوئی کیونکہ 99 فیصد ڈرامے کوئی اخلاقی ذمہ داری نہیں نبھا رہے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.