The news is by your side.

عوامی جگہوں پر مردوں کو خاندان کے بغیر داخلہ کی اجازت نہ دی جائے

سابقہ وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو ذرداری نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے کی  گئی  پوسٹ میں کہا تھا کہ مجھے یقین ہے جب مرد اپنے گھر کی عورتوں کے ساتھ ہونگے تو وہ غیراخلاقی حرکتوں سے گریز کریں گے ۔ اس عمل سے عوامی جگہوں پر موجود خواتین بھی خود کو محفوظ تصور کریں گی ۔

انہوں نے اپنی پچھلی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات میں دن بہ دن اضافہ تشیوشناک ہے ۔ عوامی جگہوں پر خواتین کے ساتھ پیش آنے والے ہراسگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے یہ ایک اچھی عملی کوشش ثابت ہوسکتی ہے ۔

بختاور کی اس پوسٹ پر بات کرتے ہوئے ڈاکیومینٹری فلمساز اور صحافی سبین آغا نے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے بختاور سے ماضی میں ہونے والے مزار قائد پر پیش آنے والا ذاتی تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹک ٹاکر یا یوٹیوبر نہیں ۔ میں صحافی ہوں اور کچھ سالوں پہلے مزار قائد پر 14 اگست کے پروگرام کی عکس بندی کے لئے گئی تھی ، میں ہوائی بوسے نہیں اچھال رہی تھی جیسا کہ متاثرہ لڑکی کے بارے میں کہا جارہا ہے پھر بھی مردوں کا رویہ نازیبا تھا ۔

 

تبصرے بند ہیں.