پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر پیر نور الحق قادری نے صدر اور وزیر اعظم کو رمضان میں نشریات کے حوالہ سے تجاویز بھیجی ہیں ۔
بدھ کے روز وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کے پروگرامز رمضان نشریات کی پہلی ترجیح ہونے چاہئیں ۔
رمضان ٹرانسمیشن میں متنازعہ اور غیر اخلاقی موضوعات پر بننے والے پروگرام ممنوعہ قرار دیئے جائیں ۔
وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ رمضان نشریات کے میزبان کا دینی و مذہبی علم و امور سے واقف ہونا لازمی ہے ۔ میزبان و مہمان پروگرام میں لباس اسلامی مہینہ کے احترام کو ملحوظ رکھکر استعمال کریں ۔
ماہ رمضان میں غیر اخلاقی و غیر مناسب اشتہارات و پروگرام نا چلائیں جائیں ۔
وزیر اعظم نے مذہبی امور کے وزیر کی تجاویز کی روشنی میں وزارت اطلاعات ، پیمرا اور تمام چینلز کو پروگرام کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے ۔