لاہور میں پیش آنے والے چنگچی رکشہ کیس میں پنجاب پولیس نے اتوار کو اس شخص کو گرفتار کرلیا جس نے اس واقعہ کی عکس بندی کے بعد اس ویڈیو کی عوامی پہنچ تک ممکن بنایا ۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مواصلات ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں اس عزم کا اظہارکیا کہ پولیس جلد ہی اس شخص کو بھی گرفتار کرلے گی جس نے عورت کے ساتھ نازیبا حرکت کی ۔
شہباز گل نے اپنی پوسٹ میں مینار پاکستان کیس پہ ہونے والی نئی پیشرفت پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 34 ملزمان بھی پولیس تحویل میں آچکے ہیں اور اب تک مینار پاکستان واقعہ کو لیکر 126 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.