جرمن سفارت خانہ اور قونصلیٹ کی جانب سے کرائے گئے دستاویزی فلم فیسٹیول میں لیاری کی لڑکیوں کی جانب سے بنائی گئی مختصر دورانیہ کی فلم نے تیسرا ایوارڈ جیت لیا ۔
گرین اٹ نامی اس فلم فیسٹیول کی تقریب کراچی قونصلیٹ میں منعقد کی گئی تھی ۔ گرین اٹ کے پہلے دو ایوارڈز گلگت بلتستان کی فلموں نے جیتے ۔ تیسرے نمبر پر آنے والی فلم لیاری گرلز کیفے کی پروڈکشن تھی
فلم فیسٹیول کے منتظمین کے بیان کے مطابق پورے پاکستان سے 52 مختصر دورانیہ کی دستاویزی فلمیں بھجوائی گئی تھیں ۔ ان میں سے کچھ فلموں کو سوشل میڈیا صارفین کے ووٹوں کی مدد سے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا ۔
لیاری گرلز کیفے کی لڑکیوں کی جانب سے بنائی گئی فلم انوائرمنٹ آف دی فرنٹ لائن تھی ۔ پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والی فلمیں گلگت بلتستان کے نوجوان فلمسازوں کی پیشکش تھی ۔
تبصرے بند ہیں.