The news is by your side.

مریم صفدر کے صاحبزادہ کی جشن برات

دو دن پہلے لندن کے مہنگے ترین ہوٹل میں منعقد ہونے والی جنید صفدر کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی دیکھی جارہی ہیں ۔ لینس بورگ ہوٹل کے اندر کی سجاوٹ اور مہمانوں کی سٹنگ اریجمنٹس کو کافی سراہا جارہا ہے ۔

ویڈیوز میں ہال کو ہلکے رنگوں اور تازہ پھولوں سے سجا دیکھا جاسکتا ہے ۔

جنید اور عائشہ کے لباس بھی عوامی دلچسپی کا سبب بن رہے ہیں ۔ دلہن کے عروسی لباس کو بھارتی ڈیزائنر نے تیار کیا ہے ۔

 

اس شادی کی ویڈیوز اور تصاویرکو جہاں سوشل میڈیا صارفین سراہ رہے ہیں وہیں ان پر کافی تنقید بھی کی جارہی ہے ۔

اس حوالہ سے رحیق عباسی کی ٹوئٹ کو کافی پسند کیا جارہا ہے جس میں انہوں نے مریم صفدر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لندن تو دور کی بات محترمہ کی پاکستان تک میں کوئی جائیداد نہیں تھی پھر بھی لندن شہر کے مہنگے ترین علاقہ کے مہنگے ترین ہوٹل میں جہاں فی آدمی 1350 پونڈ ادا کئے گئے اس کا خرچہ کسطرح ادا کیا گیا ؟

تبصرے بند ہیں.