مغرب کی بہ نسبت اسلامی ممالک میں خواتین کے ساتھ بہتر سلوک کیا جاتا ہے : وزیر اعظم عمران خان کا ایک غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو
وزیر اعظم عمران خان نے ایک امریکی نشریاتی ادارہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ خواتین کے لباس کے بارے میں میرا بیان تروڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ریپ سے متاثرہ عورت اس صورتحال کی ذمہ دار نہیں ہوتی قصوروار وہ مرد ہوتا ہے جو اپنی اس خطا کو عورت کی غلطی بتاتا ہے ۔ عورت اپنے لباس کو منتخب کرنے کے لئے آزاد ہے اور اس عمل کی یہ وجہ بتانا کہ عورت کے لباس نے جذبات کو بھڑکایا نہایت بچکانہ بات ہے ۔
اس حوالہ سے ان کا مزید کہنا تھا کہ مغرب کی بہ نسبت اسلامی ممالک میں خواتیں کے ساتھ زیادہ عزت و وقار کا رویہ اپنایا جاتا ہے ۔ اسلامی دنیا میں ریپ کے کیسز مغرب کے مقابلہ میں بہت کم ہوتے ہیں ۔ میں کبھی مظلوم کو ظالم قرار نہیں دے سکتا انہون نے مزید کہا کہ پردہ مرد و عورت دونوں کے لئے لازم ہے۔ اس کا اطلاق صرف عورت پر ہی نہیں مرد پر بھی ہوتا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.