منال خان نے سماجی رابطہ کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی یادگار تصاویر کو مداحوں سے شئیر کیا ہے ۔
مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی بھیجی گئی تصاویر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔ منال خان نے منگنی کے دن انگوری رنگ کا کامدار سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جسے ڈیزائنر ارم خان نے بطور خاص تیار کیا تھا ۔ منال خان اس جوڑے میں کافی دلکش لگ رہی ہیں ۔
منال خان کو احسن محسن خان کے لئے بطور خاص تیار کرنے کے لئے نبیلہ ‘ز نے میک اپ آرٹسٹ کے فرائض انجام دئے تھے ۔
تقاریب کے مختلف اوقات کو تصاویر کی شکل میں مداحوں سے شئیر کرتے ہوئے اداکارہ کافی مسرور لگ رہی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.