The news is by your side.

منال خان نے منگنی کی تصاویر شئیر کردیں

منال خان نے سماجی رابطہ کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی یادگار تصاویر کو مداحوں سے شئیر کیا ہے ۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی بھیجی گئی تصاویر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔ منال خان نے منگنی کے دن انگوری رنگ کا کامدار سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جسے ڈیزائنر ارم خان نے بطور خاص تیار کیا تھا ۔ منال خان اس جوڑے میں  کافی دلکش لگ رہی ہیں ۔

 

منال خان کو احسن محسن خان کے لئے بطور خاص تیار کرنے کے لئے نبیلہ ‘ز نے میک اپ آرٹسٹ کے فرائض انجام دئے تھے ۔

تقاریب کے مختلف اوقات کو تصاویر کی شکل میں مداحوں سے شئیر کرتے ہوئے اداکارہ کافی مسرور لگ رہی ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.