میر پور خاص میں گزشتہ روز متاثرہ لڑکی کی درخواست پر اس کے سگے باپ کے خلاف جنسی زیادتی کی ایف آئی آر مقامی تھانہ میں درج کی گئی تھی ۔
ابتدائی تفتیش لڑکی کے الزام کی توثیق کررہی ۔ پولیس نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا ہے ۔ مجسٹریٹ نے عدالتی کاروائی کے بعد ملزم کو 14 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔
لڑکی کا طبی معائنہ کروالیا گیا ہے تاہم رپورٹ 4 دن بعد ملے گی ۔ یاد رہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد نے بیوی کو دو سال قبل طلاق دے دی تھی ۔ لڑکی کا ایک بھائی نشئی بتایا گیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.