مینار پاکستان پر 14 اگست کو ہونے والے واقعہ پر پولیس کی بروقت کاروائی نا کرنے پر وزیر اعظم نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ عمران خان نے آئی جی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کسی بھی ایسے واقعہ کے بعد بروقت پہنچ اور مداخلت کو یقینی بنانے کے لئے کام کریں ۔ خصوصی طور پر خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اپنی خدمات کو بہتر بنائیں ۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ اس وقت کافی حساس موضوع بنا ہوا ہے ۔ اقبال پارک میں 400 افراد کے ہاتھوں ایک ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ۔ اس واقعہ کی ویڈیوز بنا کر انہیں سوشل سائٹس پر اپلوڈ کیا گیا ۔ متاثرہ لڑکی فینز میٹ اپ کے لئے پارک پہنچی تھی ۔
تبصرے بند ہیں.