The news is by your side.

نیشنل ٹی 20 کپ پرفارمنس کے آئینہ میں

ملک میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں قومی دستہ میں شامل کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی نے بورڈ کو نئی پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کی منسوخی کے بعد نیشنل ٹی 20 کپ میں تمام کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنایا گیا ۔ لیکن قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی جن میں اعظم خان ، خوشدل شاہ ، صہیب مقصود اور آصف علی کی مایوس کن کارکردگی نے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان واضح کردیا ہے ۔ اس دستہ میں ایک سے زائد تبدیلیاں ممکن ہیں ۔

دوسری جانب بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نے نیشنل ٹی20 کپ میں ناقص وکٹوں پر کافی برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ نیشنل ٹی 20 کپ راولپنڈی میں جاری ہے ۔ رمیز راجہ نے اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ورلد کپ کی تیاری کے لئے اچھی وکٹوں کی تیاری وقت کا تقاضہ تھا ۔ جاندار وکٹ بیٹسمین کو اچھی کارکردگی دکھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں ۔ غیر معیاری پچز پر کھیلنا وقت کا زیاں ثابت ہوسکتا ہے ۔ اچھی اور مثالی کرکٹ کے لئے متوازن وکٹ کا اہم کردار ہوتا ہے ۔

مذکورہ وکٹ پر اب تک کا سب سے بڑا اسکور 180 ہی بن سکا ہے ۔ جبکہ بیٹرز بھی وکٹ کو لیکر شکایت کرتے پائے گئے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.