The news is by your side.

وادی نیلم کی سیاحت میں مددگار معلومات

وادی نیلم آنے کے بہترین مہینے مئی سے اگست کے ہیں جس میں آپ وادی نیلم دیکھ سکتے اور جھیلوں تک جاسکتے ہیں ۔ اگر آپ اکیلے ہیں تو 12 سے 15 ہزار کا بجٹ بنائیں تین دوست ہیں تو 12000 کا بجٹ کافی ہے ۔ آپ نے لباس جوگر بہترین والے اور ساتھ میں گرم جیکٹ وغیرہ لینی ہے ۔ سفر میں تنگ پینٹ کے بجائے ڈھیلا ڈھالا لباس بہتر رہتا ہے ۔ آپ کے پاس بیگ میں ایک عدد ٹارچ موبائل چارجنگ پاور بینک ایک عدد ڈائری یادداشت نوٹ کرنے کے لیے ہونی چاہئے ۔ وادی نیلم میں یوفون اور ایس کام کی سم چلتی ہے ایس کام پر فور جی انٹرنیٹ چلایا جاسکتا ہے ۔
وادی تک پہنچنے کے راستے :
 اگر آپ نے لاہور سے آنا ہو تو روز رات دس بجے سکائی وے نیازی اڈہ سے  سکائی وے پر بیٹھیں مظفرآباد کا کرایہ 1500 روپے ہے ۔ آپ صبح سویرے مظفرآباد پہنچ جائیں گے ۔ اگر آپ گوجرانوالہ گجرات کھاریاں جہلم وغیرہ سے آرہے ہیں تو پھر آپ جی ٹی روڈ سے سیدھا فیض آباد راولپنڈی پہنچیں ۔
فیض آباد سے سکائی وے مظفرآباد 450 روپے کرایہ لیکر آپ کو پہنچا دیگی ۔ تیسرا روٹ آپ راولپنڈی پیر ودھائی پہنچیں بس سٹاپ سے 22 نمبر بس سٹینڈ کا پتہ کریں اور سیدھا نیلم کیل جانے والی بس کا ٹکٹ کٹوائیں کیل تک کا کرایہ مبلغ 900 روپے ہے ۔ روز شام سات بجے رات دس بجے نیلم ویلی کی کوسٹر پیرودھائی سے نکلتی ہے ۔ اگر آپ مظفرآباد کے لئے نکلے ہیں تو مظفرآباد پہنچ کر آپ نیلم اڈے سے آپ شاردہ کا ٹکٹ لیں ۔ وادی نیلم مظفرآباد سے شروع ہوتی ہے اور تاؤبٹ پر ختم ہوتی ہے ۔ وادی نیلم کا ایک ہی روٹ ہے جو ہمہ وقت کھلا رہتا ہے جسے شاہرائے نیلم کہتے ہیں ۔ اسی روٹ پر نیلم جہلم ڈیم موجود ہے ۔
آپ مظفرآباد پہنچے اور اگر آپ کے پاس اپنی گاڑی نہیں تو آپکو لوکل کوسٹر پر جانا ہوگا اگر آپ گرمیوں میں جاتے ہیں تو رتی گلی جھیل دیکھیں گے ۔ آپ نے مظفرآباد سے سیدھا دواریاں گاؤں کا ٹکٹ لینا ہے  یہاں تک پہنچنے کے لئیے آپکو مظفرآباد سے پانچ گھنٹے لگیں گے ۔ اگرآپ صبح پانچ بجے مظفرآباد سے نکلیں تو دس بجے آپ دواریاں ہوں گے ۔ وہاں سے رتی گلی جیپیں جاتی ہیں بکنگ پر لیکن آپ وہاں موجود سیاحوں سے سیٹ ایڈجسٹ کریں اوررتی گلی نکل جائیں ۔ رات کو رتی گلی میں قیام کریں ۔ رتی گلی میں سیاحوں کے لئے ٹینٹس لگائے جاتے ہیں ۔ دوسرے روز آپ رتی گلی سے صبح واپس بیس کیمپ پہنچیں اور دواریاں سے آگے شاردہ کا سفر کریں ۔ اگر آپ رتی گلی نہیں دیکھنا چاہتے تو آپ کو مظفرآباد سے شاردہ کا ٹکٹ لینا ہوگا ۔
وادی نیلم کے سیاحتی مقامات
کٹن کیرن،  شاردہ ، اڑنگ کیل  ،تاوبٹ اور شونٹھر ہیں ۔
آپ مظفرآباد شاردہ نکلیں شاردہ میں آپکو صرف دو گھنٹے درکار ہوں گے آپ یونیورسٹی کا وزٹ کریں اور شام کو کیل نکل جائیں ۔ وادی نیلم میں ہوٹلز کے کرائے  انتہائی معقول ہیں آپکو ہزار پندرہ سو میں روم مل سکتا ہے ۔ دوسرے دن آپ کیل سے اڑنگ کیل نکلیں اڑنگ کیل جانے کے لئے آپکو چئر لفٹ سے جانا ہوگا تو کوشش کریں کے چھے بجے چئیر لفٹ تک پہنچ جائیں تاکہ آپکو بعد میں انتظار نہ کرنا پڑے ۔ چئیر لفٹ کا کرایہ سو روپے ہے آپ اڑنگ کیل پہنچ کر بہت اچھا محسوس کریں گے اڑنگ کیل جیسے سیاحوں کے لیے جنت ہے ۔ آپ رات اڑنگ کیل قیام کر سکتے ہیں نہیں تو واپس آپ کیل نیچے قیام کرلیں اگلی صبح آپ تاؤبٹ وادی گریس نکلیں ۔ گریس ویلی کیل سے آگے شروع ہوتی ہے تین سے ساڑھے تین گھنٹے کا سفر ہے ۔ آپکو تاؤبٹ کے لئے لوکل جیپ مل جائیگی جس کا کرایہ کیل سے 300 روپے ہے ۔ آپ تاؤبٹ قیام کریں بہت مزا آئیگا ۔
لوکل بس کا کرایہ لاہور سے تاوبٹ آخری مقام تک
1500 مظفرآباد
450 کیل
300تاؤبٹ ہے
یعنی کل ملا کر 2300 کرایہ بنتا  راستے کا کھانا ملا کر 3000
اور باقی چار سے پانچ ہزار آپ کے کھانے اور رہائش کے بنیں گے
وادی نیلم میں آپکو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوسکتی ۔

تبصرے بند ہیں.