11 ستمبر 2001 کو ہونے والے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ کیوجہ سے تقریبا 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے ، اس حملہ سے امریکا کو اربوں ڈالر کا نقصان بھی ہوا تھا ۔
برطانوی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق لمحوں میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے زمین بوس ہوجانے کے بعد اس کے ملبہ کا بڑا حصہ بھارت پہچایا گیا تھا ۔
بھارت میں اس ملبہ سے کئی شاپنگ مالز ، کالجز اور مختلف عمارتوں کی تعمیر عمل میں آئی تھی ۔
اس رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ حملہ کے 6 مہینے کے بعد ٹوئن عمارتوں میں استعمال کیا گیا اسٹیل کا ملبہ ٹنوں کے حساب سے بھارت منتقل ہوا ۔
بھارت میں ایک بڑی تعمیراتی کمپنی کے مینیجر نے بتایا کہ اسٹیل کا یہ ملبہ بھارتی اسٹیل کے مقابلہ میں زیادہ بہتر تھا ۔ ہم نے اس ملبہ کو دوبارہ قابل استعمال بناتے ہوئے کئی عمارتوں کی مستحکم تعمیر کو عملی جامہ پہنایا ۔
اس ملبہ سے بنائی جانے والی عمارتوں میں ملاپورم اور کیرالہ میں تعمیر کئے گئے نئے کالجز ، تامل ناڈو کی ورکشاپس اور لدھیانہ پنجاب کے ٹیکسٹائل شوروم قابل ذکر ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.