گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کراچی کے ایک روزہ دورہ پر تشریف لائے تھے ۔ اس دورہ کے دوران انہیں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی تھی ۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کراچی ٹرانسفارمیشن پروگرام کا بڑا حصہ سندھ حکومت کا ہے اور سندھ کی صوبائی قیادت کو اس موقع پر مدعو نہیں کیا گیا ۔
اس دورہ میں وزیر اعظم نے کراچی شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کیا تھا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزرا ساتھ تھے ۔
اس دورہ میں وزیر اعظم عمران خان سے سندھ کی صوبائی وزارت اعلی کی کوئی آفیشل ملاقات نہیں ہوسکی تھی ۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے شکوہ کیا کہ وزیر اعظم نے کراچی آمد کے موقع پر وزیر اعلی سندھ سے ملاقات کو نظرانداز کیا ہے ۔
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے ان خیالات کا اظہار ایک نجی ٹی وی کے مقبول پروگرام میں کیا ۔
تبصرے بند ہیں.