The news is by your side.

ویراٹ کوہلی ٹی20 کی کپتانی سے دستبردار

بھارت کے کپتان ویراٹ کوہلی ٹی20 کے ورلڈ کپ کے بعد اس فارمٹ کی کپتانی سے عہدہ برا ہوجائیں گے  تاہم وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کی قیادت کرتے رہیں گے ۔

 

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اس فیصلہ کو مداحوں سے شئیر کیا ۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ہندوستان کی نمائندگی کا موقع ملا ۔ میں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کو کپتانی میں استعمال کیا ۔ میں ہر اس شخص کا مشکور ہوں جس نے میری کپتانی کے سفر میں میرا ساتھ دیا ۔ میں یہ کام کرنے کا اہل نہ ہوتا اگر ٹیم ، سپورٹنگ اسٹاف ، سلیکشن کمیٹی ، کوچ اور ہر ہندوستانی مجھے سپورٹ نہ کرتا ۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ پچھلے آٹھ نو سال سے تینوں طرح کی کرکٹ میں ملک کی نمائندگی کررہا ہوں اور گزشتہ پانچ چھ سالوں سے قیادت کا فریضہ سرانجام دے رہا ہوں ۔ مجھے لگتا ہے کہ ون ڈے اور ٹیسٹ میں بہتر قیادت کے لئے کچھ جگہ چھوڑنی ہوگی ۔ ٹی20 میں اپنی قیادت کو انجوائے کیا اب بطور بیٹسمین ہی اس میں شامل رہونگا ۔ یہ فیصلہ بہت قریبی لوگوں سے مشاورت کے بعد کیا ہے ۔

روہت شرما ٹی20 کمان کے لئے بہترین امیدوار ہیں ۔ اس فارمیٹ میں ان کی جیت کا تناسب 79 فیصد ہے ۔ روہت کی کپتانی میں بھارت نے 19 میچ کھیلے جن میں سے 15 میچ جیتے اور صرف 4 میچ میں شکست ہوئی ۔ کوہلی کی کپتانی میں انڈیا نے 45 ٹی20 میچ کھیلے ۔ جن میں سے 27 جیتے ، 14 ہارے اور 2 میچوں کے نتایج نہیں نکلے ۔

ویراٹ کوہلی کی اس پوسٹ پر ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کوہلی کے اس فیصلہ سے خوش ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.