The news is by your side.

ویکسینیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے گی : ڈاکٹر نوشین حامد

پاکستان میں ایس او پیز کو اپنانے میں کوتاہی کرونا کیسز میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے ۔ ملک کرونا کے اعداد و شمار کے حوالہ سے مرتب کردہ فہرست میں 30 ویں نمبر پر آگیا ہے ۔

یہ اضافہ سماجی فاصلہ نہ اپنانے ، ماسک لگانے میں کوتاہی اور ایس او پیز کے خلاف ورزیوں کا شاخسانہ ہے ۔ کرونا کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی ہے ۔ وہ شہر جو کرونا کی شرح میں کمی لانے میں ناکام رہیں گے وہاں پابندی رہے گی ۔

پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ان باتوں کا اظہار کیا ہے ۔ ڈاکٹر صاحبہ نے مزید بتایا کہ مکمل لاک ڈاون پر غور نہیں کیا جارہا ۔ تاہم اسمارٹ لاک ڈاون کا دائرہ بڑھایا جاسکتا ہے ۔

ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لانے کے لئے ملک بھر میں 3 ہزار موبائل ویکسی نیشنز یونٹس کو فعال کیا گیا ہے ۔ حکومت کی توجہ ملکی آبادی کو مکمل ویکسینیٹ کرنے پر مرکوز ہے ۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 4 ہزار 553 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ 85 افراد اس وائرس کے ہاتھوں داعی اجل کو لبیک کہہ چکے ہیں ۔ جبکہ 3 ہزار 413 مریض اس وائرس کو شکست دیکر اپنے معمولات کی طرف لوٹ گئے ۔ ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح جو پچھلے 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی 7 اعشاریہ 4 فیصد ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.