محمکہ صحت سندھ نے ویکسینیشن کے عمل کا دائرہ بڑھانے کے لئے صوبہ کے گداگروں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس ضمن میں تمام ضلعی افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ جاری حکم پر عمل درآمد کروائیں ۔ محکمہ صحت نے گداگروں سے متعلق اعداد و شمار میڈیا سے شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ملک میں ڈھائی کروڑ گداگر موجود ہیں ۔ جن میں سے 70 ہزار کے قریب کراچی میں ہیں ۔
اس حوالہ سے جو منصوبہ تیار کیا گیا ہے اس کے مطابق یونین کونسل کی سطح پر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔ تمام گداگروں کو سنگل ڈوز ویکسین لگائی جائے گی ۔
تبصرے بند ہیں.