The news is by your side.

ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اکتوبر میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کا اعلان کردیا ہے ۔ ٹی 20 کا آغاز عمان اور متحدہ عرب امارات میں 17 اکتوبر سے ہوگا ۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے ساتھ 24 اکتوبر کو کھیلے گی ۔ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ سے 26 اکتوبر کو شارجہ میں مقابلہ ہوگا ۔ پاکستان اور افغانستان 29 اکتوبر کو ٹکرائیں گے ۔

پاکستان اور اہل اے 2 کے ساتھ 2 نومبر کو ابوظہبی میں میچ کھیلا جائے گا ۔ پاکستان اہل بی 1 کے ساتھ 7 نومبر کو شارجہ میں کھیلے گا ۔

ٹی 20 کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر اور اور دوسرا 11 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر بمقام دبئی منعقد ہوگا ۔

تبصرے بند ہیں.