بطور کھلاڑی ایک ہدف میچ کے ساتھ ٹرافی جیتنے کا بھی ہوتا ہے ۔ ٹائٹل یا ٹرافی کا جیتنا کسی بھی کھلاڑی کے لئے ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے ۔ موجودہ زمانہ میں ہونے والی بہت ساری ٹی 20 لیگ کسی بھی ٹیم کے کپتان کو سال میں ایک سے زیادہ ٹائیٹلز جیتنے کا موقع فراہم کررہی ہیں ۔ کچھ کھلاڑی اس موقع کو اچھی کارکردگی سے کیش کروالیتے ہیں ۔ ای ایس پی این کرک انفو نامی ٹوئیٹر پیج نے کامیاب کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے ۔
اس فہرست کے مطابق سری لنکن اسٹار لستھ ملنگا اور آسٹریلوی کھلاڑی ڈین کرسچن 9 ٹائیٹلز کے ساتھ ، بھارت کے اسٹار بلے باز روہت شرما 10 ٹائیٹلز کے ساتھ ، پاکستانی کپتان شعیب ملک 13 ٹائیٹلز کے ساتھ اور ویسٹ انڈین آل راونڈرز ڈیون براوو اور کیرن پولارڈ 15 15 ٹرافیوں کے ساتھ سرفہرست ہیں ۔
براوو اور پولارڈ اب تک ٹی20 کی تایخ میں 500 میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں جو ایک منفرد ریکارڈ ہے ۔
تبصرے بند ہیں.