The news is by your side.

پاکستانی سفارت خانہ کی افغانستان میں کارکردگی کی عالمی پذیرائی

افغانستان سے شہریوں بالخصوص بین القوامی اداروں اور میڈیا ہاؤسز کے افراد کے باحفاظت انخلاء میں سہولت فراہم کرنے پر وزارت اطلاعات و نشریات ، پاکستانی ائیر لائن اور کابل میں مستعد پاکستانی سفارتی عملہ کی کاوشوں کو عالمی میڈیا میں کافی سراہا جارہا ہے ۔

موجودہ صورتحال میں پاکستانی سفارتی عملہ بدستور کابل میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہے ۔ اسلام آباد میں بین القوامی نشریاتی ادارہ سی این این کی رپورٹ کے مطابق موجودہ صورتحال کی سنگینی کیوجہ سے پاکستان نے چمن اور طورخم کی سرحدوں کو عارضی طور پر بند کیا تھا تاہم اب انہیں عوامی سہولت کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔

پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے بین القوامی اداروں ، تنظیموں اور میڈیا نمائندوں کی افغانستان سے باحفاظت واپسی کے لئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور سفارتی عملہ اپنی جانب سے بہترین خدمات انجام دے رہا ہے ۔

بین القوامی نمائندوں اور میڈیا پرسنز کو ترجیحی بنیادوں پر ویزہ کا اجراء کیا جارہا ہے اور پاکستانی ائیر لائن کے ذریعہ ان کی واپسی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔

پاکستانی ائیر لائن اب تک 1100 سے زائد افراد کو افغانستان سے باحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوچکی ہے تاہم اب بھی سینکڑوں افراد کابل ہوائی اڈاہ پر واپسی کے منتظر موجود ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.