The news is by your side.

پاکستانی فوج نے 46 افغان فوجیوں کو پناہ دی

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج نے افغان نیشنل آرمی کے مقامی کمانڈر کی درخواست پر 46 افغان فوجیوں کو نہ صرف پناہ دی بلکہ محفوظ راستہ بھی فراہم کیا ۔ ترجمان کے مطابق افغان نیشنل آرمی اور بارڈر پولیس کے مقامی کمانڈر نے چترال کے اس پار ارونڈو سیکٹر سے 46 فوجیوں جن میں ان کے پانچ کماڈر بھی شامل تھے کو تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی ۔

افغان صورتحال کے باعث یہ فوجی اپنی چوکیوں کے دفاع میں ناکام رہے تھے اس لئے انہیں واپسی کے لئے محفوظ راستہ درکار تھا ۔ پاکستانی فوج نے نا صرف ان کی درخواست سنی بلکہ اس موقع پر ناکام فوجیوں کی اچھی خاطر مدارات بھی کی گئی اس کے علاوہ زخمیوں کو طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں ۔ تمام بین القوامی فوجی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے فوجی حکام ان 46 افغان فوجیوں کو افغان حکومت کے حوالہ کریں گے ۔

تبصرے بند ہیں.