پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باٶلر حسن علی آج ٹرینٹ برج انگلینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوٸنٹی کا حصہ نہیں ہونگے ۔
جمعرات کو ٹیم کے تربیتی کیمپ میں پریکٹس کے دوران حسن علی کی ٹانگ میں تناو آجانے کے باعث احتیاطاً انہیں پہلے ٹی ٹوٸنٹی میں ریسٹ دیا جارہا ہے ۔ دوسرے ٹی ٹوٸنٹی میں ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد ان کو کھلاٸے جانے کا فیصلہ کیا جاٸے گا ۔
ٹرینٹ برج کا گراونڈ چھوٹی باونڈری اور فلیٹ وکٹ رکھتا ہے جہاں بلے بازوں کو زیادہ رنز بنانے میں مدد ملے گی ۔ پاکستان کے بلے باز تیسرے ون ڈے میں اچھا پرفارم کرچکے ہیں ۔ امید ہے ایک اچھا کھیل شاٸقین کرکٹ کو دیکھنے کو ملے ۔
تبصرے بند ہیں.