وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ایک رپورٹ قومی اسمبلی میں جمع کروائی ہے ۔ جس میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے 29 بڑے شہروں میں جو پانی فراہم کیا جارہا ہے وہ زہریلا ہے جس سے کینسر سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ میں اضافہ ہورہا ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانی میں آرسینک کی آمیزش سے جلدی امراض بڑھ رہے ہیں ۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ادارہ پی سی ایس آئی آر نے پانی کے نمونے لیکر جو تجزیاتی رپورٹ پیش کی ہے اس کے مطابق پاکستان کے 29 بڑے شہروں کا پانی آلودہ اور مضر صحت پایا گیا ہے ۔
وفاقی وزیر شبلی فراز نے معزز ایوان کو بتایا کہ خیبر پختون خوا اور پنجاب میں پینے کے پانی کو صاف کرنے کے لئے کافی کام ہوا ہے ۔
عوامی صحت پہ کسی سمجھوتے اور سیاست سے بالاتر ہوکر قوانین کا بنایا جانا اور ان کا اطلاق ہونا از حد ضروری ہے ۔
تبصرے بند ہیں.