The news is by your side.

پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح

شیخوپورہ میں رک جھوک کے مقام پر وزیر اعظم پاکستان نے پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک اسمارٹ جنگل کا خواب آج شرمندہ تعبیر ہورہا ہے ۔ ہم ہواوئے کمپنی کی مدد سے اسمارٹ فاریسٹ پر کام کررہے ہیں ۔ اس جنگل میں ٹیکنالوجی کی مدد سے پودوں کے بڑھنے کی رفتار کو مانیٹر کیا جاسکتا ہے ، درخت کو تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے ، اس کی غیر قانونی کٹائی کو روکا جاسکتا ہے۔

ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کے لئے سرسبز و شاداب دنیا ورثہ میں دیکر جانے کی طرف قدم بڑھایا ہے ۔ ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کے لئے شجرکاری کا آغاز کردیا ہے ۔ جنگلات کی کمی سے جنگلی حیات کو بھی خطرات لاحق ہیں ۔ جانوروں کی نسلیں معدومی کا شکار ہورہی ہیں ۔

آلودگی کی سطح میں اضافہ سے بچوں اور بزرگوں کی صحت متاثر ہورہی ہے ۔ 2013 سے ابتک صرف 64 کروڑ درخت لگائے گئے ۔ ہم نے خیبر پختون خوا میں اپنی حکومت کے قیام سے اب تک 1 ارب درخت لگائے ہم گلوبل وارمننگ سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں ۔ پانی کی کمی کے مسائل مستقبل میں سر اٹھا سکتے ہیں ۔ جن سے نبٹنے کے لئے ابھی سے منصوبہ بندی کرنی ہوگی ۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہم مستقبل میں نیا اور جدید سہولیات سے مزین شہر تعمیر کرنے کے لئے بھی پر اعتماد ہیں ۔

قبل از تقریر عمران خان نے رک جھوک میں پہلا پودا لگا کر جنگل کا باقاعدہ آغاز کیا اس موقع پر انہیں اسمارٹ جنگل پر بریفنگ بھی دی گئی ۔

تبصرے بند ہیں.