The news is by your side.

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا شیڈول تبدیل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے ۔ پانچ میچوں کی سیریز کو چار میچوں تک محدود کردیا گیا ۔ پاکستان اور ویست انڈیز کے درمیان پہلا ٹی 20 منگل کے بجائے بدھ کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا ۔ دوسرا میچ 31 جولائی ، تیسرا یکم آگست اور چوتھا اور آخری میچ 3 آگست کو کھیلا جائے گا ۔

جبکہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیست میچ 12 سے 16 آگست اور دوسرا 20 تا 24 آگست کھیلا جائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.