The news is by your side.

ڈزنی 2021 میں کون سی فلمیں ریلیز کررہا ہے ؟

برطانوی خبر رساں ادارہ رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈزنی نے عالمی وبا کے دوران کچھ فلموں کو سینما پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ڈزنی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اینیمیٹڈ میوزیکل فلم اینکینٹو 24 نومبر سے ایک مہینہ کے لئے سینیما گھروں میں چلائی جائے گی ۔

اس کے علاوہ مارول کی نومبر میں آنے والی فلم ایٹرنلز اور دسمبر میں اسٹیون اسپیل برگ کی ریلیز ہونے والی ویسٹ سائیڈ اسٹوری کو کم از کم 45 دنوں تک سینما گھروں پر چلایا جائے گا ۔

ڈزنی کی ریلیز کردہ حالیہ مارول فلم شانگ چی اور دا لیجنڈ آف ٹین رنگز نے امریکہ اور کینیڈا میں 9 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کے ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔

ڈزنی کی 2021 کی دیگر فلموں میں تاریخی ڈرامہ پر مشتمل فلم دی لاسٹ ڈوئیل اکتوبر میں ، اینیمیٹڈ کامیڈی فلم رونز گون رانگ اور ایکشن جاسوسی فلم دی کنگز مین دسمبر میں ریلیز کی جائیں گی ۔

تبصرے بند ہیں.