سماجی رابطہ کی مشہور ویب سائٹ پر عائشہ عمر نے مائرہ خان کے اس ٹوئٹ کی حمایت کی جس میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ڈومسٹک وائیلنس بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کی اپیل کی تھی ۔ اس ٹوئٹ میں انہوں نے خواتین کے تحفظ سے متعلق حکومتی قوانین کو ناکافی قرار دیا تھا ۔
عائشہ عمر نے مائرہ خان کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے پارلیمنٹ سے اس بل کی منظوری کو وقت کا تقاضہ کہا ہے ۔ انہوں نے مزید اس بارے میں کہا کہ قوانین کا بنایا جانا ہی کافی نہیں ان کے اوپر سختی سے عمل کروانے کی بھی ضرورت ہے ۔ ہماری ملک کی خواتین اکثریت میں گھریلو جھگڑوں میں جسمانی اذیتوں کا شکار ہوتی ہیں اور اس بات کو گھر کا معاملہ کہکر دبادیا جاتا ہے ۔ خواتین کو گھریلو تشدد سے نجات دلانے کی اشد ضرورت ہے ۔
تبصرے بند ہیں.