The news is by your side.

کابل : ہلاکتوں میں اضافہ

کابل ہوائی اڈہ پر گزشتہ دن جمعرات کو ہونے والے تین دھماکوں میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

ہسپتال میں داخل بہت سے افراد شدید زخمی ہیں ۔ جن میں سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق 10 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بہ حق ہوچکے ہیں ۔

امریکی میڈیا کے مطابق اب تک 13 امریکی فوجی اور 95 افغان باشندے زندگی کی قید سے آزاد ہوگئے ۔

یاد رہے کل ہونے والے دھماکوں کے بعد امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انخلاء کے عمل کو جاری رکھیں گے ۔

افغانستان کے ہمسایہ ممالک نے اس حوالہ سے مہاجرین کی آمد کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ کراچی میں ایک دو روز میں بذریعہ ہوائی جہاز 2 ہزار افغانیوں کی آمد متوقع ہے جس کے لئے انتطامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ کمشنر کراچی نے ایک لیٹر جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ افراد دوسرے ممالک تک پہنچنے کے لئے کراچی میں قیام کریں گے ۔

طالبان کے ترجمان نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی کہ ان کے 28 جنگجو ہلاک ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھماکے امریکی فورسز کے کنٹرول والے علاقوں میں ہوئے جہاں ہمارے آدمی تعینات نہیں تھے ۔ اس لئے ہمیں کسی جانی نقصان کو برداشت نہیں کرنا پڑا۔

تبصرے بند ہیں.