The news is by your side.

کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم

گزشتہ دن سندھ حکومت نے بلاول بھٹو کی فرمائش پر بیرسٹر مرتضی وہاب کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا ہے

ایڈمنسٹیٹر کراچی مرتضی وہاب نے شہر کی روشنیاں بحال کرنے اور شہر کے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لئے جس محکمہ کے ساتھ بیٹھنا پڑا بیٹھوں گا ۔

کے ایم سی افسران کے ساتھ ملکر شہر کے معاملات کو بہتر کرونگا ۔ شہریوں کی مدد و تعاون ہماری طاقت ہے جسے مسائل کے حل کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔

واٹربورڈ کے معاملات کا میں نگران نہیں لیکن کوشش کرونگا کہ پانی کی منصفانہ فراہمی کو ممکن بنانے میں محکمہ کو تجاویز دوں اور ان پر عمل درآمد یقینی بناسکوں ۔

پچھلے کچھ سالوں سے کراچی کے مسائل جوں کے توں ہیں ۔ کوشش ہوگی کہ لسانیات و سیاسیات سے بالاتر ہوکر عوامی مسائل حل کرسکوں ۔

تبصرے بند ہیں.