پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی20 میچز میں تیز رفتار ترین سات ہزار رنز بنانے والے کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے سے صرف 121 رنز کی دوری پر ہیں ۔
مایہ ناز ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے 11 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ 192 اننگز کھیل کر انجام دیا تھا ۔ کرس گیل نے سات ہزار رنز بنانے کا کارنامہ 2015 میں انجام دیا تھا ۔ یہ ریکارڈ اب تک کوئی نہیں توڑ سکا ہے ۔
یاد رہے کہ بابر اعظم تیز ترین 1 ہزار ، 3 ہزار ، 4 ہزار اور 6 ہزار رنز بنانے والے ایشیائی بلے بازوں میں شامل ہیں ۔
بابر اعظم ٹی20 کی 184 اننگز میں 6 ہزار 879 رنز بنا چکے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.