The news is by your side.

کرونا ویکسین : ملکوں کے اعداد و شمار

دنیا بھر میں کرونا ویکسین ایک بہت ہی حساس موضوع بنا ہوا ہے اور تمام ممالک اپنے شہریوں کی ویکسینیشن کو لیکر ہنگامی اقدامات کررہے ہیں ۔ پوری دنیا اس وقت ویکسینیشن کے عمل سے گزر رہی ہے ۔ دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے کرونا سے بچاؤ کے لئے دو ٹیکوں کو طویل المدتی طور پر قوت مدافعت کے لئے تجویز کیا جارہا ہے ۔ ذیل میں نیو یارک ٹائمز میں ویکسین ٹریکر کے نام سے شائع مضمون میں کچھ ممالک کا ویکسینیشن کا ڈیٹا دیا جارہا ہے ۔

اسرائیل : کے 50 اعشاریہ 2 فیصد شہری کرونا سے حفاظتی ٹیکے لگوا چکے ہیں ۔ جبکہ مجموعی آبادی کا 34 اعشاریہ 6 فیصد حصہ دونوں خوراکوں سے مستفید ہوگیا ہے ۔ اسرائیل میں مجموعی طور پر 543،535،7 ٹیکے لگوائے جاچکے ہیں ۔

سیشیلز : بحر ہند میں واقع جزائر پر مشتمل سلسلہ سیشیلز میں 65 ہزار 576 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ یہ ملکی آبادی کا 45 اعشاریہ 4 فیصد حصہ بنتا ہے ۔ سیشیلز میں 22 اعشاریہ 3 فیصد آبادی کو دونوں خواراکیں دی جاچکی ہیں ۔

متحدہ عرب امارات : مجموعی طور پر متحدہ عرب امارات میں 793،557،5 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ اوسطا ہر 100 میں سے 57 اعشاریہ 7 فیصد افراد کو ٹیکا لگ چکا ہے ۔

برطانیہ : کرونا ویکسینیشن میں برطانیہ چوتھے نمبر پر موجود ہے ۔ وہاں فروری کے مہینہ تک 165،348،18 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ یہ آبادی کا 26 اعشاریہ 7 فیصد حصہ بنتا ہے ۔

امریکا : میں ہر 100 میں سے 19 اعشاریہ 3 فیصد افراد ویکسینیٹڈ ہوچکے ہیں ۔ مجموعی طور پر 474،177،64 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ یہ تناسب ملکی آبادی کا 13 اعشاریہ 3 فیصد بنتا ہے ۔ جبکہ آبادی کا 5 اعشاریہ 9 فیصد دونوں ٹیکوں سے مستفید ہوچکا ہے ۔

بحرین : میں ہر 100 میں سے اوسطا 17 اعشاریہ 7 فیصد آبادی کو ٹیکے لگ چکے ہیں ۔ مجموعی طور پر اس خلیجی ملک میں 222،278 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔

چلی : میں اب تک 139،994،2 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ آبادی کے 15 اعشاریہ 7 فیصد کو ویکسین کا پہلا ٹیکا لگایا جاچکا ہے ۔ جبکہ مکمل خوراکوں سے آبادی کا 0۔3 فیصد مستفید ہوچکا ہے ۔

مالدیپ : میں 100 میں سے اوسطا 14 اعشاریہ 5 فیصد آبادی کو ٹیکے لگ چکے ہیں ۔ اس ملک میں مجموعی طور پر 75 ہزار 13 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔

سربیا : میں ہر 100 میں سے 14 اعشاری 1 فیصد ویکسینیٹڈ ہوچکے ہیں ۔ مجموعی طور پر 98 لاکھ 7 ہزار ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ ملکی آبادی کا 11 اعشاریہ 5 فیصد پہلی خوارک سے مستفید ہوگیا ہے ۔ جبکہ 2 اعشاریہ 6 فیصد کے دونوں ٹیکے لگ چکے ہیں ۔

پاکستان : میں اب تک 72 ہزار 882 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ یعنی آبادی کا محض 0 اعشاریہ 1 فیصد ہی ویکسینیٹڈ ہوا ہے ۔ عالمی صورتحال میں پاکستان کی یہ کارکردگی بہرحال بری نہیں کہی جاسکتی جبکہ بہت سے ممالک میں ویکسین کا عمل ابھی شروع بھی نہیں ہوا ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.