پاکستان میں کرونا کے اعداد وشمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں کرونا کے ترپین ہزار پانچ سو اٹھائیس ٹیسٹ کئے گئے ۔ چار سو چالیس افراد کرونا پازیٹو پائے گئے اس دوران تریپن (53) افراد کرونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ۔
ویب سائٹ کے مطابق کرونا کیسز کی مثبت شرح 7 اعشاریہ 57 فیصد رہی ۔ کرونا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد تئیس ہزار نو سو اٹھارہ ہوگئی ہے ۔ جبکہ کرونا کے مثبت کیسز ملک بھر میں دس لاکھ اکتالیس ہزار چھ سو بیس تک جا پہنچے ہیں ۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں دو ہزار سات سو پینسٹھ افراد کرونا کو شکست دیکر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ مجموعی طور پر یہ تعداد نو لاکھ چونسٹھ ہزار چار سو چار ہوگئی ہے ۔ باوجود اس کے اب بھی فعال کیسز کی تعداد تراسی ہزار دو سو اٹھانوے ہے ۔
تبصرے بند ہیں.