ملک بھر میں جاری کرونا کی چوتھی لہر سے نبٹنے اور ویکسینیشن کے کام میں تیزی لانے کے لئے سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے 12 موبائل ہسپتالوں کا انتظام کیا ہے ۔ یہ کام عوامی سہولت کی مد میں کیا گیا ہے تاکہ گھر بیٹھے لوگوں کو جو ویکسینیشن سینٹرز میں رش کیوجہ سے نراش واپس آرہے ہیں انہیں گھر بیٹھے یہ سہولت پہنچائی جاسکے ۔
موبائل ویکسینیشن وینز شہر بھر میں تقسیم کی جائیں گی ۔ ضلع جنوبی ، مغربی اور مشرقی میں ہر ضلع کو 2 وینز دی جائیں گی تاکہ ضلع کا احاطہ کیا جاسکے ۔ اس کے علاوہ 3 وینز ضلع وسطی ، 1 ضلع ملیر اور 2 وینز ضلع کیماڑی کے لئے شامل ہونگی ۔
تبصرے بند ہیں.