کرونا کی وبا پاکستان میں اپنے جلوہ دکھا کر اب دم توڑ رہی ہے لیکن اب بھی اس کے اثرات اور مرض سے لوگوں کو نجات نہیں مل رہی ہے ۔
ملک کی مقبول اور ہر دل عزیز اداکارہ کبریٰ خان بھی حالیہ دنوں میں اس کی لپیٹ میں آگئی ہیں ۔ کبریٰ نے اپنی انسٹا پوسٹ میں بیماری کی کیفیات کو بہت طویل پیرائے میں بیان کیا ہے ۔
کبریٰ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم چیزوں کو ان کی پیمائش کے حساب سے دیکھتے ہیں کچھ اپنی پیمائش کے حساب سے چھوٹی ہوتی ہیں ہمارے لئے اور کچھ بڑی ، یہ بڑے مزاحیہ پیمانے ہیں جو ہم نے خود سیٹ کئے ہیں ۔
ہم اس دنیا میں موجود ہیں تاکہ ہم ہونے کا تجربہ کرسکیں اور ہر اس شئے اور شخص کی قدر کرسکیں جو اس تجربہ میں ہمارے ساتھ شامل ہے ۔ بہت سے لوگوں کے لئے چیزیں بہت معمولی اور نارمل ہوتی ہیں لیکن جب وقتی طور پر وہ ہم سے چھین لی جائیں تو ہمیں قدر ہوتی ہے ۔ چائے کی خوشبو ہم سب کے لئے ایک معمول کی بات ہے ۔ کیا نہیں ؟
لیکن جب سے میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا یہ معمولی باتیں معمولی نہیں رہیں ۔ میں اللہ کی شکر گزار ہوں کہ آج صبح میں نے چائے کی خوشبو محسوس کی اور میں شکر سے رو پڑی ۔
گزشتہ دنوں میرے سامنے میرے پسندیدہ کھانے چکن کڑاہی ، نیوٹیلا کیک اور چاکلیٹ براؤنیز موجود تھیں لیکن میں ان کی خوشبو اور ذائقہ محسوس نہیں کرسکتی تھی ۔
کچھ چیزیں ہمارے حساب سے بہت چھوٹی ہوتی ہیں جنہیں ہم کسی گنتی شمار میں نہیں رکھتے لیکن حقیقت میں ان کی قیمت ہم ادا نہیں کرسکتے ۔ میں یہ کہنے کی کوشش کررہی ہوں کہ ہمیں خود کو بہتر بنانے اور زندگی کو بہترین انداز میں گزارنے کے لئے کوشش کرنی چاہئیے ۔ ہمیں بڑی چیزوں کے حصول میں ناکامی پر اللہ سے شکایت ہوتی ہے جیسے پیسہ ، کپڑا ، مکان کے لئے ، مجھے بھی یہ شکایتیں ہوتی ہیں ۔ لیکن ہم چھوٹی چیزوں کی قدر نہیں کرتے اور شکر گزار نہیں ہوتے جبکہ یہ چھوٹی چیزیں حقیقت میں بڑے سودے کی ہوتی ہیں ۔ یہ بات میری سمجھ میں کیا آئی میری زندگی ہی بدل گئی ۔
تو میں موجود ہوں یہاں ایک ایسی قمیض میں جو میں نے پچھلے تین دنوں سے زیب تن کی ہوئی ہے ۔ کم بناوٹی ۔۔۔ فلٹر سے پاک تصویر ، توانائی میں کم لیکن زیادہ شکر گزار ۔ اللہ عظیم ہے ۔
تبصرے بند ہیں.