The news is by your side.

کرونا کے مثبت کیسز کی شرح کراچی میں 22 فیصد سے بڑھ گئی ہے

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں نو ہزار اننچاس (9059) کرونا ٹیسٹ ہوئے جن میں سے دو ہزار سنتالیس (2047) افراد کرونا متاثرین پائے گئے ۔ اس نئے شمار کے بعد کراچی شہر میں کرونا کے مثبت کیسوں کی شرح 60۔22 فیصد ہوگئی ہے ۔

ترجمان نے مزید اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ کا دوسرا بڑا شہر حیدرآباد بھی کرونا کی لپیٹ میں ہے ۔ یہاں بھی 24 گھنٹوں میں کرونا کے مثبت کیسوں کی شرح 28۔8 شمار کی گئی ہے ۔ جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں یہ شرح پچھلے 24 گھنٹوں میں 04۔4 دیکھنے میں آئی ہے ۔ دوسری جانب اس وبا سے 43 جانیں خالق حقیقی سے جا ملی ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.