اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں سیشن میں 193 اراکین سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اس معاملہ کو مزید پیچیدہ کردیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ 74 برسوں سے کشمیری اپنے حق رائے دہی کے منتظر ہیں ۔ کشمیر کا سلگتا ہوا تنازع اب ایک حل چاہتا ہے ۔ اس تصفیہ میں خطہ کا امن اور استحکام پوشیدہ ہے ۔
ترک صدر نے برسوں پرانے مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر ذور دیا ۔ آخر کب ان قراردادوں پر عمل ہوگا ۔
ترک صدر ہر اہم فورم پر کشمیر اور فلسطین کے حق پر بات کرتے آئے ہیں ۔ بھارت اس معاملہ پر آواز اٹھانے پر ترک صدر کو متنبہ کرچکا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.