کے پی ایل کے گزشتہ روز کھیلے گئے ایک میچ میں ایونٹ کی پہلی سینچری مظفرآباد ٹائیگرز کے ذیشان اشرف نے بنائی ۔
یہ میچ کوٹلی لائینز اور مظفر آباد ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا تھا ۔
کوٹلی لائینز نے پہلے کھیلتے ہوئے ٹائیگرز کے لئے 195 رنز کا ہدف مقرر کیا وہ بھی صرف 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر ۔ کوٹلی لائینز کے آصف علی نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے 34 بالوں پر 67 رنز بنا ڈالے ۔ اس کے علاوہ لائینز کے عبداللہ نے بھی 16 گیندوں پر 35 رنز بنائے ۔
ٹائیگرز نے اس ہدف کا تعاقب کامیابی سے کیا ۔ ذیشان اشرف نے ایونٹ کی شاندار بلے بازی کی اور صرف 62 بالوں کا سامنا کرکے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔
ذیشان اشرف کی سینچری کی بدولت ٹائیگرز یہ میچ باآسانی 5 وکٹوں سے جیت گئے ۔
تبصرے بند ہیں.