رواں سال فروری میں کے ٹو پر برفانی طوفان میں پھنس کر ہلاک ہونے والے کوہ پیما علی سدپارہ ، جان اسنوری اور جے پی موہر کے جسد خاکی کی تلاش کا کام جاری تھا ۔ بغیر آکسیجن کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں یہ تین عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما ایک برف کے طوفان میں پھنس کر اپنی زندگیاں ہار گئے تھے ۔ خطرناک موسم اور تند و تیز برفانی ہواؤں نے انہیں اڑا کر کھائی میں پھینک دیا تھا ۔ علی سد پارہ مرحوم کے بیٹے ساجد سد پارہ کے ٹو سرچ مشن کا حصہ ہیں اور انہون نے اپنے والد کے جسد خاکی کے مل جانے کی تصدیق کی ہے ۔ کے ٹو کے خطرناک مقام بوٹل نک سے تین سو میٹر نیچے کھائی میں باڈیز نظر آرہی ہیں ۔ جلد ہی ریسکیو آپریشن کے ذریعہ باڈیز کو حاصل کرکے لواحقین تک پہنچادیا جائے گا ۔
تبصرے بند ہیں.