The news is by your side.

گلوکار سالار شمس پر لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

گلوکار و موسیقار سالار شمس پر سوشل میڈیا پر متعدد خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے ۔ سماجی رابطہ کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام کے پیج ”وال آف شیم ” پر ایک پوسٹ شایع ہوئی جس میں متعدد خواتین کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ انہیں گلوکار سالار شمس نے نہ صرف جنسی طور پر ہراساں کیا ہے بلکہ اپنے اثر و رسوخ کے استعمال کی دھمکیاں بھی دی ہیں

لاہور سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان گلوکار بیکن ہاوس سے فارغ التحصیل ہے اور بطور کاروباری شخصیت ، گلوکار ، آڈیو – ویڈیو پروڈیوسر ، ایڈیٹر کے جانا جاتا ہے ۔ سالار شمس کا نام ساؤنڈ کلاؤڈ پر "اے تیرے بن” نامی گانے سے عوامی حلقوں میں سنا گیا ۔ وال آف شیم نے اپنے انسٹاگرام پیج پر سالار شمس کی تین مختلف خواتین کے ساتھ  گفتگو کے اسکرین شاٹس شئیر کئے ہیں ۔ جن میں سے ایک محض سولہ سال کی بچی ہے ۔

سالار شمس نے اس حوالہ سے اپنے بیان میں یہ موقف اپنایا ہے کہ اسکرین شاٹس جعلی ہیں اور وہ ان الزمات کی پر زور الفاظ میں تردید کرتے ہیں ۔ انہوں نے لائیو اسٹریم پر اپنے خلاف آنے والے رد عمل پر نازیبا الفاظ اور گالم گلوچ کا مظاہرہ کیا ۔ جبکہ سالار شمس آفیشل اکاؤنٹ سے یہ بیان جاری کیا کہ وہ وال آف شیم کے ایڈمن کو عدالت میں لیکر جائیں گے ۔ اس اکاؤنٹ میں مزید لکھا کہ وہ اپنے معاشرہ میں خواتین کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور اس حوالہ سے ان سے ہمدردی رکھتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.