ویب سیریز چڑیلز کی اسٹار ثروت گیلانی نے ایک ویب پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے بچوں کی پرورش سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ گوگل نے اس مشکل کو آسان کردیا ہے ۔ بیٹوں کی مثالی تربیت کرنے کی فکر نے مجھے گوگل سے مشاورت پر مجبور کیا اور میں نے اسے بہت مؤثر پایا ۔ ایک کلک پر بچوں کی تربیت سے متعلق بہت سے تحقیقی مضامین ، کتابیں اور معلومات مل گئیں جن سے میری یہ مشکل آسان ہوگئی ۔
انہوں نے بتایا کہ بچوں کا گھریلو ملازمین کا ساتھ رویہ کیسا ہونا چاہئیے اور وہ اپنے بڑوں کو کیسے ان کے رویہ کی بدصورتی سے آگاہ کرسکتے ہیں یہ سب اور اس جیسی بہت سی معلومات گوگل پر باآسانی مل جاتی ہیں ۔ میں نے یہ بھی سیکھا کہ بچوں کو بڑوں کے ساتھ اور بڑوں کو بچوں کے ساتھ کیسے پیش آنا چاہئیے اور بچوں کو خواتین کے ساتھ کیسے مہذب رویہ کا اظہار کرنا چاہیئے یہ سب ہمیں گوگل سکھا سکتا ہے ۔ انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ بچوں کی مثالی تربیت کے لئے گوگل کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں ۔
یاد رہے کہ ثروت گیلانی نے فہد مرزا سے 2014 میں شادی کی تھی ۔ 2015 میں ان کے ہاں بڑے بیٹے روہان مرزا کی پیدائش ہوئی تھی اور 2017 میں دوسرے بیٹے اریز مرزا دنیا میں آئے تھے
تبصرے بند ہیں.