ماہرہ خان کی بھارتی فلم رئیس کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ان کی والدہ کی جانب سے اس ڈرامہ کو دیکھنے کی ہدایت ملی ہے ۔
فلم ڈائیریکٹر نے گزشتہ دن کی گئی اپنی ایک مختصر پوسٹ میں ماہرہ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ یہ ڈرامہ دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں ۔ انہیں یقین ہے کہ یہ ڈرامہ بہترین ہوگا ۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اس ڈرامہ کو دیکھنے کی ہدایت ان کی والدہ نے کی ہے ۔
راہول ڈھولکیا کی اس ٹوئٹ پر بہت سے بھارتیوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ڈرامہ کو لیکر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ۔
ماہرہ خان نے 6 سال بعد اس ڈرامہ سے چھوٹی اسکرین پر واپسی کی ہے ۔ ہم کہاں کے سچے تھے عمیرہ احمد کا لکھا گیا ایک پرانا ناول تھا جسے ڈرامہ میں ڈھالا گیا ہے ۔
ماہرہ خان نے آخری ٹی وی پرفارمنس 2015 میں ہم ٹی وی کے ڈرامہ بن روئے میں دی تھی جس پر بعد اذاں فلم بھی بنائی گئی تھی ۔
یاد رہے کہ راہول ڈھولکیا نے فلم رئیس کی ہدایت کاری ہی نہیں کی تھی بلکہ اس کا اسکرین پلے بھی لکھا تھا اس فلم میں ماہرہ خان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.