لاہور کی تاریخی ہیرا منڈی پر بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرا منڈی کو نیٹ فلیکس پہ چلانے کے لئے معاہدہ کرلیا ہے ۔
سنجے لیلا بھنسالی اس سے پہلے باجی راؤ مستانی ، پدماوت اور دیوداس جیسی تاریخی فلموں کو مہارت کے ساتھ عکس بند کرچکے ہیں ۔
لاہور کی تاریخی ہیرا منڈی کی طوائفوں کی کہانی بیان کرتی یہ ویب سیریز شائقین کے لئے دلچسپی کا کافی سامان رکھتی ہے ۔ اس ویب سیریز کی ٹیگ لائن ہے "ہیرا منڈی جہاں طوائفیں ملکہ تھیں "۔
نیٹ فلیکس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ شئیر کی ہے کہ ہم بہت خوش ہیں یہ بتاتے ہوئے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی ویب سیریز ہیرامنڈی جلد ہی نیٹ فلیکس کے ناظرین کے لئے موجود ہوگی ۔
ہندوستان ٹائمز نے ہیرا منڈی پر اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کیا کہ اس ویب سیریز کی کاسٹ کا اعلان ہونا باقی ہے پھر بھی شائقین اس کو دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں ۔
سنجے نے اس ویب سیریز کو اپنے فنی کیرئر میں اہم سنگ میل سے تعبیر کیا ہے ۔ یہ طوائفوں پر بننے والی ایک منفرد نوعیت کی ویب سیریز ثابت ہوگی ۔
اس ویب سیریز کا پہلا سیزن 7 اقساط پر مشتمل ہوگا جس کے لئے نیٹ فلیکس نے 35 کروڑ بھارتی روپے کی بھاری ادائیگی کے لئے رضامندی ظاہر کردی ہے ۔
خیال کیا جارہا ہے کہ اس ویب سیریز میں متعدد نامور اداکارئیں اپنی اداکاری سے ناظرین کی دلچسپی کا سامان کریں گی ۔
تبصرے بند ہیں.